وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین نے وقاص نامی شخص سے ایک جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی، اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے، مکمل تحقیقات ہوں گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے کراچی جلسہ کامیاب ہو رہا تھا، پی ٹی آئی راکین کی بھوکلاہٹ بڑھتی جا رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر جو ہوا وہ ٹھیک نہیں تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف کے اراکین 2013، 2018 اور کئی بار مزار قائد کے تقدس کو پامال کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کا کام نہیں کہ پولیس پر دباؤ ڈالیں لیکن پی ٹی آئی اراکین مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس پر مسلسل دباؤ ڈالتے رہے لیکن پولیس نے انکار کر دیا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3kjXqCY
0 Comments