بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کورونا وائرس کا پھیلاؤ، سول ایوی ایشن نے اہم قدم اٹھا لیا

کورونا وائرس کا پھیلاؤ، سول ایوی ایشن نے اہم قدم اٹھا لیا

سول ایوی ایشن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد کردی اور کہا مسافروں کو لینے والے حضرات اپنی گاڑیوں میں ہی ان کا انتظار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد کردی۔

سول ایوی ایشن نے حکومت کے احکامات کے تحت کورونا سے بچنے کیلئے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے ایئرپورٹ کی حدودمیں ماسک پہننالازمی قرار دیا ہے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کولینےوالےحضرات اپنی گاڑیوں میں ہی ان کاانتظارکریں گے، وزیٹر کو کنکورس ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ایئرپورٹ کی حدودمیں سماجی فاصلےعمل درآمد ہوگا۔

خیال رہے پنجاب میں کورونا ایکٹو کیسوں کی تعداد2198ہوگئی ہے، 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 108نئے کیس سامنے آئے اور12مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد صوبے میں اب تک 2310مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اعددو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کیلئے آٹھ ہزار 623 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور سے اب تک چودہ لاکھ چوہتر ہزار477ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکلہ ایک لاکھ ایک ہزارسات سوساٹھ مریضوں میں سے97 ہزار 252مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3m5cZig

Post a Comment

0 Comments