بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری

اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر ملک بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کے شرکا وقفے وقفے سے ’’جینا ہوگا مرنا ہوگا، دھرنا ہوگا” اور ’’شرم کرو، ڈوب مرو” کے نعرے لگا رہے ہیں۔ دھرنے کی جگہ کو چاروں اطراف سے کنٹینرز و خاردار تاروں سے بلاک کیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے نہ تو ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کا سروس اسٹرکچر بنایا جا رہا ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز پانچویں اسکیل میں بھرتی ہوتی ہیں اور تمام عمر اسی اسکیل میں گزار کر ریٹائر ہوجاتی ہیں جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہچننے تک بھی ان کی تنخواہ 18ہزار روپے سے زیادہ نہیں بڑھتی۔ 10 نکاتی ایجنڈے پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکومت مذاکرات میں غیر سنجیدہ نظر آرہی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2HgNZ8U

Post a Comment

0 Comments