پی آئی اے نئے یورپی جہازوں کے ساتھ برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز 30 اکتوبر سے کرے گا، پہلے مرحلے میں اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازوں چلائی جائیں گی۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال ہوگیا، نئے یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازوں چلائی جائیں گی۔ نئے جہاز، آرام دہ نشستیں، حلال کھانا اور دنیا کے بہترین ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کے حامل پروازیں براہ راست آپریٹ کریں گی۔
پی ائی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ امید ہے ہمارے مہمانان کسی بھی بہترین ائیرلائن سے بہتر یا ہم پلہ سروس کیلئے قومی ائیرلائن کا انتخاب کریں گے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی چارٹر فلائٹ کو اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے۔
یاد رہےاس سے قبل پی آئی اے نے 14اگست سے برطانیہ کے لئے متبادل انتظامات کے تحت فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا تھا ، ترجمان نے کہا تھا کہ متبادل آپریشن کے ذریعے مسافر براہِ راست پاکستان اور لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کا سفر کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت یورپ اور برطانیہ کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، برطانیہ اور یورپ کے لئے پی آئی اے کا متبادل فضائی آپریشن بحالی کی طرف گامزن ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3j91nsC
0 Comments