بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے وزارت داخلہ کا اہم اقدام، ریویو کمیٹی کا اجلاس بلا لیا

 وزارت داخلہ

وزارت داخلہ کا بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم اقدام سامنے آیا ، جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی سے 5 ہزار 8 سو 7 نام نکالنے کی سفارش کردی ، بلیک لسٹ میں مجموعی طور پر 42 ہزار 7 سو 25 افراد کےنام موجود ہیں۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے طویل عرصے تک شہریوں کے بلیک لسٹ پر رہنے اور تکالیف کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹریٹ پاسپورٹ اور امیگریشن کو فوری ریویو کمیٹی کا اجلاس بلانے کے احکامات جاری کردیئے۔

وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے بعد جائزہ کمیٹی کا اجلاس تقریباََ 4 سال کی تاخیر سے 8اکتوبر کو منعقد ہوا، جس میں جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی سے 5 ہزار 8 سو 7 نام نکالنے کی سفارش کی ، کمیٹی کا آخری اجلاس دسمبر 2016 میں ہوا تھا۔

بلیک لسٹ سے نام نکالنے کا فیصلہ تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے کیا گیا ، بلیک لسٹ میں مجموعی طور پر 42 ہزار 7 سو 25 افراد کےنام موجود ہیں۔

کمیٹی اپنے آئندہ اجلاس میں باقی لوگوں کو بلیک لسٹ سے نکالنے پر غور کرے گی، وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ہدایت کی کہ وہ سال میں دو بار کمیٹی کا اجلاس طلب کریں۔

اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اور امیگریشن کاشہریوں کوباہربھیجنےاورترسیلات زرمیں اہم کردارہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/37mN0yC

Post a Comment

0 Comments