وزیر اعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور میں نے انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت سے کون سا ہمسایہ ملک خوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترجیح خطے میں امن اور ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اس وقت چین ہمارا شراکت دار بنا ہے اور امریکہ بھی سرمایہ کاری کرے گا۔
معید یوسف نے کہا کہ ہمیں خود پر اعتماد ہونا چاہیے تاہم ہمیں کسی سے کوئی ڈر نہیں ہے۔ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جانوروں جیسا رویہ ہوا رکھا ہے اور بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔ فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ چین کو ہم پر مسلط کر دیں لیکن بھارت کو نہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ بھارت پاکستان کی دہشت گردی کی بات کرتاہے لیکن ہم کشمیر کی بات کریں تو اس کو تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے جبکہ پاکستان دنیا میں امن کا پیغام دیتا ہے اور اس کے لیے کام بھی ہو رہا ہے۔ ہم نے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ایک ایک کر کے گنوائے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/37dpfsO
0 Comments