بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

خیبر پختونخواہ کی وادی کیلاش کے لیے خصوصی اتھارٹی قائم

وادی کیلاش

خیبر پختونخواہ کی وادی کیلاش کے لیے خصوصی اتھارٹی قائم کردی گئی، اتھارٹی کیلاش میں تمام ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کرے گی جبکہ وادی کی سیاحت کو فروغ بھی دے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری دے دی، 4 ہزار آبادی والے علاقے کیلاش کے لیے اسپیشل اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

جاری کردہ دستاویز کے مطابق اتھارٹی کیلاش میں نئی عمارت نہیں بننے دے گی اور کیلاش قبیلے میں تمام ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کرے گی، کیلاش قبیلے میں قائم عمارتوں کو نہیں گرایا جائے گا۔

اتھارٹی کا مقصد کیلاش کی ثقافت کو محفوظ کرنا ہے جبکہ اس سے وادی کیلاش کی سیاحت کو فروغ بھی دیا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ صوبائی کابینہ نے کالام، کمراٹ اور کیلاش کے لیے الگ اتھارٹیز کے قیام کی منظوری دی تھی۔

دستاویزات کے مطابق اتھارٹیز کے قیام سے ان علاقوں کی سیاحت کو مزید تقویت ملے گی جبکہ اتھارٹیز علاقوں کا قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کریں گی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/34loUlX

Post a Comment

0 Comments