بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

فیصل آباد میں مضر صحت کیمیکل ملے کھلے دودھ کی سرعام فروخت

فیصل آباد میں مضر صحت کیمیکل ملے کھلے دودھ کی سرعام فروخت

فیصل آباد میں مضر صحت اور کیمیکل ملے کھلے دودھ کی سرعام فروخت جاری ہے جس کے باعث بچے اور بڑے مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

شہر بھر میں مضر صحت اور کیمیکل زدہ کھلے دودھ کی سرعام سپلائی اور فروخت جاری ہے۔ اکثر مقامات پر ناقص صفائی کے باعث دودھ کے برتنوں پر مکھیاں پائی جاتی ہیں۔

کیمیکل ملا اور مضر صحت دودھ پینے سے بچے اور بڑے سبھی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ شہر میں دودھ دینے والے جانوروں کی تعداد کم اور دودھ زیادہ فروخت ہورہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی انسانی جانوں سے کھیلنے والے گوالوں اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی نہیں کرتی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سمن آباد، غلام محمد آباد، مدینہ ٹاؤن، ستیانہ روڈ سمیت متعدد علاقوں میں دودھ 40 سے 60 روپے فی لٹر فروخت کیا جا رہا ہے ۔

ایک دودھ فروش نے بتایا کہ ناجائز منافع خور کیمیکل سے دودھ تیار کرتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

گندے ماحول میں دودھ کی سپلائی، مضر صحت دودھ بنانے اور فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف فوری طور پر مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی نہ کی گئی تو آنے والے دنوں میں مختلف امراض کے شکار شہریوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2IY5zzf

Post a Comment

0 Comments