میکسیکو میں منشیات گینگز پر قابو پانے کے لیے پہلی مرتبہ خاتون وزیر کو ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے صدر نے پہلی مرتبہ وزارت سکیورٹی کے لیے خاتون وزیر کا انتخاب کیا ہے جنہیں ملک میں مسلح منشیات گینگز کو قابو کرنے کا ٹاسک سونپا جائے گا۔
میکسیکو میں منشیات گینگ وار کی لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ گینگ وار کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال بھی انتہائی بد تر ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل کہا کہ انہوں نے سکیورٹی کے وزیر کا عہدہ اپنی وفادار سیاسی ساتھی روزا آئسلا کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وہ اس وقت میکسیکو کی بندگارہوں کی انچارج کی ذمہ داریاں نبھارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے وزیر سکیورٹی الفونسو دورازو طاقتور شخصیت تصور کیے جاتے ہیں تاہم اب ان کی وزارت روزا آئسلا کو دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ روزا آئسلا ایک سابق صحافی ہیں جنہوں نے میکسیکو میں کئی انتظامی عہدوں پر فرائض انجام دیے ہیں جب کہ ان کا شمار صدر کے وفادار لوگوں میں ہوتا ہے اور وہ صدر کی اہلیہ کے انتہائی قریب سمجھتی جاتی ہیں۔
بندرگاہوں کے انچارج کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے وہ میکسیکو سٹی کے میئر کی سربراہی میں شہر کی وزیر داخلہ کے طور پر کام کررہی تھیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2HKe4gF
میکسیکو: منشیات گینگز پر قابو پانے کیلئے پہلی مرتبہ خاتون وزیر کو ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ https://ift.tt/3mDSZn9
0 Comments