بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ن لیگ کی طرف سے جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، شیخ رشید احمد

 شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی طرف سے جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف سیاست کو ریاست پر فوقیت دے رہی ہے تاہم یکم نومبر سے 31 دسمبر اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو آگے لے کر جانا ہو گا۔ سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے لیکن ریاست سے لڑائی زیادتی ہے جبکہ خلفشار اور انتشار سے سیاسی قوتیں پچھتائیں گی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایاز صادق کے بیان پر بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں اور ن لیگ کی طرف سے جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے وہ ادھر ہی رہیں گے اور اگر سیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان میں ہیں۔ عقل کے اندھوں کو اندازہ نہیں سیاست خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہعمران خان تمام بحرانوں سے سرخرو ہو کر نکل جائیں گے اور اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مل سکتی ہیں تو ہم بھی ن لیگ سے بات کرسکتے ہیں کیونکہ ڈائیلاگ اور مذاکرات سیاسی جماعتوں میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایازصادق کے بیان سے فوج میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اب سیاست جس دوراہے میں داخل ہو رہی ہے اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس دینی مدارس کی طاقت موجود ہے۔ ملک میں صدرارتی نظام نہیں آئے گا نہ ہی مارشل لا ہوگا لیکن حالات خطرناک سمت جا رہے ہیں۔ پاکستان کا جوان اور جرنیل دونوں عظیم تر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 ماہ میں ملکی سیاست واضح ہو جائے گی اور سب گواہ ہیں ایاز صادق 23 سال میں پہلی بار بولے ہیں یہ سب کچھ نواز شریف کے اشارے پر ہو رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی بیانات میں احتیاط سے کام لے رہی ہے۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/34IUJWc

Post a Comment

0 Comments