بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

جسٹن ٹروڈو کی حکومت کا تختہ الٹنے کا خطرہ, اپوزیشن جماعتوں کی عدم اعتماد کی قرار داد پیش

 وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر الزامات عائد کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عائد ہونے والے الزامات کے بعد جسٹن ٹروڈو کی حکومت کا تختہ الٹنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے نام پر دیے جانے والے کانٹریکٹ کی تحقیقات کی جائیں اور دیکھا جائے کہ جسٹن ٹروڈو نے کیوں اپنے دوستوں پر کرم نوازیاں کیں اور وہ بروقت انتخابات کا انعقاد کیوں نہیں چاہتے۔

اپوزیشن جماعتوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ کرونا وبا کے دوران ہی انتخابات کا انعقاد کروایا جائے جبکہ دو روز قبل وزیراعظم کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایسی صورت حال میں الیکشن کا انعقاد کسی خطرے سے خالی نہیں ہوگا اور نہ ہی شہری اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔

اپوزیشن جماعت لبرل پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جسٹن ٹروڈو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے گا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر عدم اعتماد کی قرار داد منظور ہوگئی تو ٹروڈو کی حکومت کا بچنا کسی صورت بھی ممکن نہیں ہوگا کیونکہ اُن کے پاس ایوان میں اکثریت نہیں ہے اور اتحادی جماعت نے بھی اپوزیشن سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

حکومتی جماعت نیو ڈیموکریٹس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ٹرڈو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوگی، ویسے بھی وزیراعظم انتخابات کا اعلان کرنے جارہے ہیں‘۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/34jJjrR
جسٹن ٹروڈو کی حکومت کا تختہ الٹنے کا خطرہ, اپوزیشن جماعتوں کی عدم اعتماد کی قرار داد پیش https://ift.tt/34l2CRi

Post a Comment

0 Comments