دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے 12 لاکھ درہم مالیت کے زیورات لوٹنے والے دو چینی شہریوں کو ایک ایک سال قید کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ امارات کی عدالت نے دبئی میں مقیم دو چینی شہریوں کو بنگلے میں داخل ہوکر 12 لاکھ درہم مالیت کے زیورات چوری کرنے کے جرم میں ایک ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
پراسٹیکیوٹر نے دوران سماعت جج کو بتایا کہ 22 سالہ اور 32 سال چینی ملزمان نے گذشتہ برس ستمبر میں ایک بنگلے میں گھس کر چوری کی تھی، جو ایک اماراتی خاتون کی ملکیت ہے۔
پراسٹیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے بنگلے میں داخل ہونے کے بعد گھر کی تلاشی اور تیز دھار آلے سے لاکر کو تالا توڑ کر 12 لاکھ درہم مالیت کی جیولری لوٹ کر فرار ہوگئے۔
دبئی کورٹ میں چوری کی شکایت درج کروانے والی 31 سالہ اماراتی خاتون نے جج کو بتایا کہ ’بنگلے میں چوری کی اطلاع میری بہن کی دی تھی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میری بہن اپنے ڈرائیور اور دو مقامی ملازمت پیشہ افراد کے ساتھ بنگلے میں داخل ہوئی تو سارے دروازوں اور لاکروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، اور لاکر میں رکھے ہوئے لاکھوں درہم مالیت زیورات غائب تھے‘۔
اماراتی خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے چوری کے علاوہ بنگلے میں توڑ پھوڑ کرکے 30 ہزار درہم کا نقصان کیا ہے‘۔
دبئی پولیس کے لیفٹینٹ کا کہنا تھا کہ 14 ستمبر کو چوری کی شکایات درج ہوتے ہی ٹاسک فورس نے تحقیقات آغاز کردیا تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے چند روز میں ہی چوری میں ملوث چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں : دبئی پولیس کی کارروائی، 1کروڑ 40 لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث 7 پاکستانی گرفتار
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی دبئی کی عدالت نے 1 کروڑ چالیس لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث سات افراد پر مشتمل گروہ کو اعتماد توڑنے، عوام کے پیسوں میں خرد برد کرنے اور ڈکیتی میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے جرم میں سزا سنائی تھی.
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post دبئی: 12 لاکھ درہم کی چوری میں ملوث دو چینی شہریوں کو 1،1سال کی قید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar
https://ift.tt/2I7pZUa
0 Comments