ترکی کے معروف شیف اور سیاح بورک ازدیمیر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
بورک ازدیمیر چند روز پاکستان میں قیام کریں گے، قیام کے دوران وہ لاہور اور اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترک سیاح کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وہ پاکستانی کیثر الجہتی ثقافتوں کو دیکھیں گے اور آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔
معروف شیف بورک ازدیمیر 3 نومبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔
قبل ازیں تُرک سیاح اور شیف بورک ازدیمیر کی جانب سے پاکستان آنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا۔
تُرک شیف بورک ازدیمیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کے گئے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ وہ پاکستان آ رہے ہیں۔
اپنے پیغام میں ترک شیف بورک ازدیمیر نے کہا کہ میں پاکستان اورپاکستانیوں سے بہت محبت کرتا ہوں اور بہت جلد پاکستان پہنچنے والا ہوں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/34JzCDm
0 Comments