بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اقوام متحدہ کا گہری تشویش کا اظہار

 اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انتہا پسندی کے خلاف ادارے نے پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ مذاہب اور مذہبی علامات کی تذلیل سے نفرت اور انتہا پسندی پھیلتی ہیں۔

عالمی ادارے کے اس پلیٹ فارم کا نام اقوام متحدہ کے زیر اہتمام تہذیبوں کا اتحاد ہے جس کے سربراہ میگوئل موراٹینوس کا کہنا ہے کہ مختلف مذاہب کے پیرو کاروں اور مختلف سیاسی نظریات کے حامل گروپوں کے مابین باہمی احترام‘ ناگزیر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان بھی جنرل اسمبلی کے خطاب میں انہیں خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔

میگوئل موراٹینوس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرانس میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے بعد سے جو کشیدگی اور تناؤ مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں، تہذیبوں کے اتحاد‘ کو اس پر گہری تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل سے پرتشدد واقعات کو مزید ہوا ملی ہے اور اس تشدد کا نشانہ ایسے معصوم اور عام شہری بنے، جن کا قصور ان کا مذہب، عقیدہ یا ان کی نسلی پہچان تھی۔۔۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3eb2KGu
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اقوام متحدہ کا گہری تشویش کا اظہار https://ift.tt/3kLcQAv

Post a Comment

0 Comments