وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے قبل ہی مسلم لیگ ن نے اورنج لائن میٹرو منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے اورنج لائن منصوبے کا افتتاح ایاز صادق نے جین مندر پر کیا۔ اس موقع پر ن لیگی رہنما ایاز صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات عوام کے سامنے ہیں اور حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں ایک ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی، آٹا، بجلی اور گیس چوروں کا وقت پورا ہو گیا ہے اور وہ اب عوام کی برداشت سے باہر ہو گئے ہیں تاہم عوام کو جلد اس حکومت سے نجات ملے گی۔
ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عدالتی حملے ناکام ہوئے ہیں اور اب حکومت کا وقت پورا ہونے والا ہے وہ تیاری کر لیں۔ وزیراعظم عمران خان کی سوچ محدود ہے۔
انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا تاریخی جلسہ ہو گا اور دسمبر ہی عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کا مہینہ ہو گا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کرنے والے شرمندہ ہوں گے۔
خواجہ سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب کا خادم اعلیٰ شہبازشریف پابند سلاسل ہے۔ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا کیا قصور ہے؟ ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے پنجاب کی حالت بدل دی اور محنت کر کے عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لے کر آئے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا جرم سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ساتھ دینا ہے جبکہ آج اورنج لائن ٹرین منصوبہ مکمل کرنے والے جیل میں ہیں۔ لاہور میں پینے کا پانی اور سیوریج کا نظام نہیں تھا لیکن شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لاہور کو بدل دیا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہعام آدمی کے حقوق مانگنے پر ہمیں جیلوں میں ڈالا جاتا ہے اور ن لیگی رہنماوَں پر جھوٹے مقدمے بنائے جاتے ہیں۔ ہم غلط نہیں کہتے، آپ سلیکٹڈ تھے اور ہیں اور اسی حالت میں تشریف لے جائیں گے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/34wia5b
0 Comments