محکمہ زراعت پنجاب نے اسموگ پر قابو پانے کے لیےکاشتکاروں کو ہیپی سیڈرز مشین مہیا کرنا شروع کر دی ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اس ضمن میں ماہرینِ ماحولیات کہتے ہیں کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنا ضروری ہے۔
اس مقصد کے لیے ممحکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں کو ہیپی سیڈرز مشین کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جب کہ مانگا منڈی میں کسانوں نے اس مشین کا باقاعدہ استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔
ماہرین زراعت کہتےہیں کہ ہیپی سیڈرز مشین زبردست ہے اور اس سے فصل کی باقیات نکالنےکے ساتھ ہی دوبارہ بیج بھی بوئے جا رہے ہیں جب کہ اس سے خرچے میں بھی کمی آئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ اس مشین کے بارے کسانوں کو آگاہی بھی دی جا رہی ہے جب کہ کسان اس کے فائدے دیکھ کر مشین خرید بھی رہے ہیں۔
علاوہ ازیں محکمہ زراعت کا یہ بھی کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جا رہے ہیں اور کسی کو بھی فصل جلانے کی اجازت نہیں ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/35yXgRR
0 Comments