بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر تنقید

ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم رکن کانگریس الہان عمر کو مذہبی اور لسانی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی مسلم رکن کانگریس الہان عمر کو مذہبی اور لسانی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا۔

فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست منی سوٹا سے ڈیموکریٹک پارٹی کی منتخب رکن کانگریس الہان عمر کو نسلی تعصب کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ صومالیہ سے غیر قانونی طور پر امریکا آنے والی مہاجر ہمیں سبق پڑھا رہی ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے الہان عمر کی نجی زندگی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خاتون رکن کانگریس نے شادی بھی ایسے شخص سے کی جو رشتے میں ان کا بھائی یا ایسا ہی کچھ لگتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا وہ الہان عمر کی وجہ سے منی سوٹا سے الیکشن جیت جائیں گے کیونکہ کانگریس رہنما ہمارے ملک سے محبت نہیں کرتیں۔

خیال رہے کہ الہان عمر 12 برس کی عمر میں صومالیہ سے امریکا منتقل ہوئی تھیں اور 5 سال بعد یعنی 17 برس کی عمر میں انہیں امریکی شہریت مل گئی تھی۔

الہان عمر 2018 میں منی سوٹا سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر کانگریس کی رکن منتخب ہوئیں اور ان پر امریکی شہریت کے لیے بھائی سے دوسری شادی کا الزام عائد کیا جاتا ہے تاہم وہ خود پر لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتی رہی ہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/35aZOpr
ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر تنقید https://ift.tt/31grrfm

Post a Comment

0 Comments