نجی نیوز چینل کے رپورٹر علی عمران گزشتہ شام سات بجے سے لاپتا ہیں۔
علی عمران کراچی میں سچل تھانےکی حدودمیں واقعہ گھر سے گزشتہ شام قریبی بیکری گئے تھے مگر تاحال واپس نہیں آئے۔
اس ضمن میں علی عمران کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر یہ کہہ کر باہر نکلے تھے کہ وہ آدھے گھنٹے میں لوٹ آئیں گے مگر تاحال واپس نہیں آئے۔
نجی ٹی وی سے منسلک صحافی علی عمران کی اہلیہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر کا موبائل فون بھی گھر میں ہے جب کہ گاڑی گھر کے باہر کھڑی ہے۔
پولیس نے صحافی کے لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی درخواست موصول ہوگئی ہے، جلد ہی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جائے گا اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش جائے گی تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/34p1bS4
0 Comments