عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 47 لاکھ 48ہزار 874 افراد متاثر اور 11 لاکھ 79 ہزار 63 ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں5 لاکھ4ہزار419 نئے کیسز اور7 ہزار104 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 24ہزار508 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 8 لاکھ 45 ہزار303ایکٹیو کیسز ہیں۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد91 لاکھ20 ہزار751 تک پہنچ چکی ہے۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 563 ہو گئی جبکہ 80 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار468 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ69ہزار سے زائد ہے۔
روس میں 15 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 935 ہوگئی ہے۔
اسپین میں 11 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار466 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں12 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور35 ہزار785جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 30ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور30 ہزار71 اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 30 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 41ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔
رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/37Nwl7O
کورونا وائرس: دنیا میں متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 47 لاکھ سے تجاوز https://ift.tt/2HGAKyu
0 Comments