بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کورونا وائرس، دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ سے بڑھ گئی

کورونا وائرس

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 42 لاکھ 36 ہزار 88 افراد متاثر اور 11 لاکھ 71 ہزار 302 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 43ہزار346 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 6 لاکھ 21 ہزار 40 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد90 لاکھ38 ہزار30 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 79 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ44ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 15 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 589 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسپین میں 11 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار298 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں11 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر اور35 ہزار541 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 16ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور29 ہزار730 اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 30 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 33ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3mygrlX
کورونا وائرس، دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ سے بڑھ گئی https://ift.tt/2HKkRqQ

Post a Comment

0 Comments