پاکستان کے 128 اضلاع میں آج سے پولیو مہم شروع ہوچکی ہے اور 30 ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلوائے جائیں گے۔
نیشنل کوارڈینٹر برائے پولیو پروگرام نے بتایا کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلوائے جائیں گے۔ دو لاکھ 10 ہزار فرنٹ لائن ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
پنجاب کے 33 اضلاع، بلوچستان33، سندھ 41، گلگت بلتستان8، آزاد جموں و کشمیر کے 10 اضلاع اور خیبرپختونخوا کے ایک ضلع میں انسداد پولیو مہم ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ورکرز کورونا قواعدو ضوابط پر عمل کرتے ہوئے مہم چلائیں گے۔ 7 روزہ پولیو مہم میں 2 لاکھ 10 ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔ 5 روز پولیو ویکسینیشن جبکہ دو روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔ کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینشن ہوگی۔
بلوچستان میں مہم کے دوران 25لاکھ کے قریب بچوں کوپولیو سے بچاؤ کےقطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے۔
کوآرڈی نیٹر ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے مطابقانسداد پولیو مہم میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پنجاب کے ضلع گجرات میں بھی پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ مہم میں 4 لاکھ 41 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
انسداد پولیو مہم کے لیے 988 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ گجرات میں 122 فکسڈ 33 ٹرانزٹ پوائنٹ بھی فعال ہیں۔
نیشنل کوارڈینٹر برائے پولیو پروگرام نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کوانسدادپولیو کے قطرے پلواکر اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2HvK0VY
0 Comments