بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کورونا وائرس: ملک بھر میں کورونا سے مزید 11 اموات رپورٹ

کورونا وائرس

پاکستان میں کورونا سے مزید 11 اموات ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار806 ہوگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 32ہزار993 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 11 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6ہزار806 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 21ہزار688 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے کورونا کے 807 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد12ہزار121 تک جا پہنچی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 32ہزار993 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے 539 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ14ہزار66 ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار475 ، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 16 ، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار458 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 896 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 248 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 82 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہوچکی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔

حکام قومی صحت کے مطابق کراچی، حیدر آباد، مظفر آباد اور گلگت میں مثبت کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا، پنجاب کے اسپتالوں میں بھی کرونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/38ahqF5

Post a Comment

0 Comments