
حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں نے میدان کربلا میں 10 محرم الحرام کو اسلام کی بقاء کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی، جس نے رہتی دنیا تک حق اور باطل کے درمیان واضح حد قائم کردی،آج فرازندان اسلام انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
حضرت امام حسین علیہ السلام سمیت شہدائے کربلا کی یاد میں لاہور میں یوم عاشور پر شبیہ علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس تاریخی نثارحویلی سے کل رات برآمد ہوا جو آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر الوداع ہوگا،جلوس کے دوران عزاداروں کی نوحہ خانی، گریہ زاری بھی جاری ہے۔
کراچی کا محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے ، جلوس سے پہلے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مجلس پڑھائی، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ایرانیاں حسینیاں پر پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔
حق و باطل کے معرکے کربلا کی یاد میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں علم، شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں، مرکزی ماتمی جلوس رحمت اللہ چوک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام میں اختتام پزیر ہوگا
راولپنڈی میں یوم عاشور کی مناسبت سے علم، شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے برآمد ہوکر منزل کی طرف گامزن ہے۔ جلوس میں بڑی تعداد میں عزادارن شریک ہیں اور نواسہ رسول ﷺ سے اپنی محبت کا والہانہ اظہار کررہے ہیں
حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پشاور میں بھی یوم عاشور پر ماتمی جلوس، تعزیے، شبیہ ذوالجناح اور شبیہ علم کے جلوس اپنی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔
پشاور میں 10 محرم کا پہلا جلوس امام بارگاہ سید علی شاہ رضوی سے برآمد ہوکر منزل کی جانب گامزن ہے، دوسرا جلوس قدیم ترین امام بارگاہ حیدر شاہ سے برآمد ہوکر اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگا
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3hNaL5G
0 Comments