بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی فریاد سن لی گئی

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹرین سروس 15 مارچ کو معطل ہو گئی تھی
کورونا وائرس لاک ڈاؤن اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی فریاد سن لی گئی۔

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹرین سروس 15 مارچ کو معطل ہو گئی تھی جس کے باعث سیکڑوں پاکستانی بھارت میں پھنس کر رہ گئے تھے۔

پاکستانی شہری بھارت کے مختلف شہروں جن میں گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، نئی دہلی، راجستھان میں پھنس گئے تھے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کی وجہ سے مذکورہ پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہو رہی ہے۔

بھارت میں پھنسے ہوئے 200 پاکستانی شہریوں کی 3 ستمبر کو واپسی ہو گی، پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے ہو گی جس کے لیے واہگہ بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔

پاکستان پہنچنے والے شہریوں کو پہلے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور پھر انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2EuNnvj

Post a Comment

0 Comments