
فلک بوس پہاڑوں کی وادی گلگت بلتستان میں بھی حضرت امام حسین کے چاہنے والے گھر گھر، گلی گلی قریہ قریہ غم حسین منا رہے ہیں۔ مرکزی جلوس امامیہ مسجد آغا سید ضیاء الدین رضوی سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اسی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گا۔
آزاد کشمیر کی فضا بھی آج حضرت فاطمہ الزہرہ سلام اللہ علیہا اور مولا علی علیہ السلام کے لال کے غم میں سو گوار ہے۔ مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں نواسہ رسول ﷺ کی یاد میں مجالس عزا اور جلوس برپا ہیں۔
صدیاں حسین کی ہیں۔۔ زمانہ حسین کا۔۔
آزاد کشمیر کے کونے کونے سے بھی معرکہ کربلا اور تا قیامت حق اور باطل میں فرق کرنے والے شہدائے کربلا کی یاد میں امام عالی مقام اور ان کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے ان کے پیاروں اور ساتھیوں کو انتہائی عقیدت سے پرسہ پیش کیا جا رہا ہے۔
فلک بوس پہاڑوں کی وادی گلگت بلتستان میں بھی حضرت امام حسین کے چاہنے والے گھر گھر، گلی گلی قریہ قریہ غم حسین منا رہے ہیں۔ مرکزی جلوس امامیہ مسجد آغا سید ضیاء الدین رضوی سے برآمد ہونے والا جلوس امامیہ جامع مسجد میں ہی اختتام پذیر ہوگا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3joTmAz
0 Comments