
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا خوف شدید ذہنی دباؤ کی طرف لے جاتا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد بےجا اسپتالوں رخ کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں وبا سے متعلق ایک خصوصی آن لائن سیشن منعقد ہوئی، جس کا عنوان تھا ’نئے کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ذہنی صحت کس قدر اہم ہے‘۔
اس آن لائن سیشن میں ذہنی صحت کے 19 سے زائد ماہرین شریک ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بے جا خوف ذہنی صحت پر برا اثر ڈالتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کے طبی مشاہدے میں یہ بات آرہی ہے کہ بہت سے سعودی شہری اور مقیم غیرملکی محض شک کی بنیاد پر ایمرجنسی وارڈز کا رخ کر رہے ہیں۔
وزیر نے کہا کہ شہری مختلف قسم کی علامتوں کو کرونا وائرس سمجھ رہے ہیں، کرونا وائرس کی وبا چیلنجنگ ہے، یہ ذہنی صحت کے لیے بے حد خطرناک معاملہ ہے، گھروں میں مسلسل رہنے کی وجہ سے لوگ ذہنی دباؤ میں ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3hFk5sx
کورونا وائرس کا خوف، عوام شدید ذہنی دباؤ کا شکار، سعودی وزیر صحت کا بیان سامنے آگیا https://ift.tt/3hFlyz3
0 Comments