بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مقبوضہ کشمیرمیں کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہے: وزیر اعظم پاکستان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کی بالادستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں اور بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنوشن کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت نہ صرف کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے بلکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بھی تبدیل کر رہی ہے۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3d1GZHg

Post a Comment

0 Comments