پنجاب حکومت نے اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم اب صوبائی حکومت نے پنجاب پولیس میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی ہے اور پنجاب پولیس میں 310 نئی بھرتیوں کے لیے خصوصی طور پر منظوری بھی دے دی۔ اس ضمن میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے ارسال کردہ سمری منظور کرلی ہے۔
ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول کی سیکیورٹی کے لیے ریٹائرڈ آرمی عملے کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریٹائرڈ آرمی عملہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول میں سیکیورٹی کی ذمہ داری سرانجام دے گا، جب کہ اسپیشل برانچ میں ٹیکنکل کیڈر کی 277 پوسٹوں پر اسٹاف کی بھرتی پر منظوری دے دی گئی۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے شہر لاہور میں 6 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ گرین ٹاؤن کی حدود میں 6 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/36n8vwe
0 Comments