بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امریکا کو سخت انتقامی کارروائی کے لئے تیار رہنا چاہیے: ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جنرل سلیمانی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،کہتے ہیں جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے والے قاتل سنگین بدلے کا انتظار کریں۔

امریکی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے جوابی کارروائی کی حکمت عملی کے سرجوڑ لئے ایرانی وزیر خارجہ واقعہ کو عالمی دہشت گردی قرار دے دیا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ علی خامنہ ای نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

مزید جانئیے: امریکہ کا دہشت گردانہ حملہ، ایران کی ایلیٹ القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی شہید

امریکا اور ایران میں کشیدگی ایک بار پھر اپنی انتہا پر،جنگ کے سائے منڈلانے لگے۔

بغداد میں امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر کی شہادت کے بعد ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا،اجلاس میں جوابی کارروائی کے لئے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ جنرل سلیمانی پرحملہ کرکےامریکانےعالمی دہشت گردی کی،جنرل سلیمانی پرحملہ کرکےامریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام کیا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جنرل سلیمانی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،کہتے ہیں جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے والے قاتل سنگین بدلے کا انتظار کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر، جنرل سلیمانی کی شہادت پر ایرانی وزیرخارجہ بھی میدان میں آگئے

جنرل سلیمانی کی شہادت نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو مزید دگنا کردیا،امریکا کو سخت انتقامی کارروائی کے لئے تیار رہنا چاہیے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2Qkyq20
امریکا کو سخت انتقامی کارروائی کے لئے تیار رہنا چاہیے: ایرانی سپریم لیڈر https://ift.tt/2SOfPgr

Post a Comment

0 Comments