ارجنٹائن کے صوبے بیونس آئرس میں خراب موسم اور طیارے کا انجن فیل ہونے کے باعث پائلٹ نے کھیتوں میں کریش لینڈنگ کر ڈالی۔
زرائع کے مطابق ارجنٹائن کے صوبے بیونس آئرس میں پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجن اور موسم کی خراب صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارے کو کھیتوں میں اتار دیا، کریش لینڈنگ کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
پائلٹ کی کامیابی لینڈنگ نے طیارے میں سوار 9 افراد کو بچالیا گیا، رپورٹ کے مطابق سب مسافر خیریت سے ہیں کسی کو کوئی انجری نہیں ہوئی۔ مسافروں کی جانب سے طیارہ باحفاظت لینڈ کرنے پر پائلٹ کو ہیرو کا خطاب دیا گیا اور اس کی مہارت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
پائلٹ نے کنٹرول روم کو کہا کہ یہ پوری طرح پھنس گیا ہے اسے منتقل کرنا ناممکن ہے، ایک دوسری ویڈیو میں کارن فیلڈ کے راستے میں سیدھی لکیر دکھائی گئی جہاں طیارہ بظاہر لینڈ ہوا۔
بزنس طیارے نے سین فرنینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور لاونیشیا کی جانب جارہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن حادثے کی تحقیقات کررہی ہیں، فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ انجن کی خرابی کی وجہ کیا ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2QDWZWq
خراب موسم میں طیارے کا انجن بھی فیل ہو گیا، افسوس ناک خبر آگئی https://ift.tt/36g8c6g
0 Comments