دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم سے معاونین کے بغیر ملاقات کریں گے جس کے بعد عمران خان ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملک اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے خصوصی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے اور سرمایہ کاری راغب کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔
متحدہ عرب امارات تعلیم، صحت اورتوانائی کے شعبوں میں بھی پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دارہے۔ متحدہ عرب امارات سولہ لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی بھی کررہاہے جو سالانہ ساڑھے چار ارب ڈالرکی ترسیلات زر بھیج کر مجموعی قومی پیداوار میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان کثیرجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
from پاکستان
https://ift.tt/39xzcjN
0 Comments