وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کوبہتر انداز میں استعمال کرکے ترقی کی منازل طے کرنی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلی بلوچستان نےمزید کہا کہ ایسی ترقی چاہتے ہیں جو لوگوں کے فائدے میں ہو اس لئے تمام محکموں کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔
وزیراعلی نے یہ بھی کہا کہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے اداروں میں بے شمار کمزوریاں ہیں جن پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ شہروں میں صحت مند ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سترفیصد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اچھی حمکت عملی کو لیکر آگے بڑھ رہی ہےجبکہ خواتین کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کررہے ہیں اور صوبے کے تمام ڈویژن میں خواتین کے ہاسٹلز بنائے جائیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے سابق صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عامر ریاض کی ملاقات ہوئی تھی۔
جام کمال خان نے کہا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے میکنزم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور صوبائی حکومت اس جانب بھرپور توجہ دے رہی ہے۔
وزیراعلی بلوچستان نے یہ بھی کہا تھا کہ صوبے کے لوگوں نے بہت مشکل دور گزارا ہے جبکہ ہمارے پاس انسانی وسائل کی بھی کمی رہی ہے لیکن ہمارے پاس وسائل کی اتنی کمی بھی نہیں جتنی کہ ہمیں وسائل کے استعمال کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/39Gdr1g
0 Comments