حرمین اسپیڈ ٹرین سروس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے دوران مکہ اور مدینہ کے درمیان روازنی 16 ٹرینیں چلیں گی۔
حرمین اسپیڈ ٹرین سروس کی جانب سے اس سروس کا آغاز3 جنوری 2020 سے ہوگا جو 19 جنوری تک جاری رہے گی۔ ٹرین سروس صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک ہوگی۔
ٹرین سروس کنگ عبدالعزیز انٹرنیشل ایئرپورٹ جدہ ریلوے اسٹیشن اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے ریلوے اسٹیشن سے مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر جاری رکھے گی۔
حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین سروس الیکٹرک انجن کے ذریعے 300 کلو میٹر فی گھنٹی کی رفتار تک چلتی ہے۔
اس سے قبل رواں سال 29 ستمبر کو جدہ سٹی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن سلیمانیہ میں حادثاتی طور پر آگ لگنے کے باعث ٹرین سروس کو معطل کر دیا گیا تھا، ڈھائی ماہ کے وقفے کے بعد 11 دسمبر 2019 سے ٹرین سروس دوبارہ شروع کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 26 ستمبر 2018 کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ سے مدینہ کے درمیان تیز ٹرین سروس کا افتتاح کیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ 35 ٹرینوں پر مشتمل حرمین ایکسپریس میں سالانہ 6 کروڑ افراد سفر کریں گے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2ZI4a4f
سعودی حکومت کا مکہ سے مدینہ سفر کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان، جان کر سب خوشی سرشار https://ift.tt/2FeKAmo
0 Comments