بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

چودھری شجاعت حسین آرمی چیف کے معترف، بھارت کو بڑی دھمکی

چودھری شجاعت کا اہم بیان سامنے آ گیا
آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کے حوالے سے چودھری شجاعت کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملہ پر بھارت کیوں خوفزدہ ہے؟ یہ ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اور اس سے ہندوستان یا کسی بھی اور ملک کا کوئی تعلق نہیں۔

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ اور ساری قوم عمران خان کے قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے اور آرمی چیف کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کی پاکستانی قوم اور پوری دنیا معترف ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ فوج کے سپہ سالار کی تقرری ایک باقاعدہ نظام کے تحت ہوتی ہے اور اس کے قانونی پہلو سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر بحث ہیں اور پوری قوم کو حیرانی ہے کہ ہندوستانی میڈیا اس مسئلے کو سامنے رکھ کر پاکستان کی حکومت، فوج اور عدلیہ کو حسب معمول تنقید کانشانہ بنارہا ہے۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ مسلح افواج نے مشکل حالات میں پاکستان میں معمول کی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے اور ہندوستان کو یاد رکھنا چاہئے کہ اگر اس نے پاکستان کے خلاف کوئی غلط اندازے لگائے تو وہ گہرا اور ناقابل تلافی نقصان اٹھائے گا

انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک باصلاحیت اور قابل جرنیل ہیں جن کی قوم کو اشد ضرورت ہے اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو نہ صرف ناکام بنایا ہے بلکہ کشمیری قوم کو نیا حوصلہ اور جذبہ دیا ہے کہ ان کی آزادی کے دن بہت قریب ہیں۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/2QEuXu4

Post a Comment

0 Comments