بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سپریم کورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست واپس کردی۔۔۔ سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی

سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی، درخواست گزار فرخ نواز بھٹی نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت کے رو برو درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ آرڈیننس بنیادی حقوق کی متعدد شقوں کے منافی ہے، حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس قانون کی حکمرانی کے منافی ہے۔

درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ نیب آرڈیننس معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست اعتراض لگا کرواپس کردی، درخواست گزار فرخ نواز بھٹی نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: نیب نے ایک اور نون لیگی راہنما کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا، پوری نون لیگ میں بے چینی پھیل گئی

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو کے مطابق میاں جاوید لطیف نے اپنے اہلخانہ کے نام اربوں روپے کی جائیداد بنائی۔ اس معاملے کی تحقیق کیلئے نیب نے آٹھ رکنی ٹیم بھی تشکیل دے رکھی ہے۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/2FbQncz

Post a Comment

0 Comments