
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعوی کیا تھا کہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے ان کی دوست سے نکاح متعہ کر رکھا ہے جس پر اب شیخ رشید کا بھی موقف سامنے آ گیا ہے۔جس کا دعوی سینئیر صحافی ارشد وحید چوہدری نے کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگومیں حریم شاہ سے فون کال پہ بات چیت کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر فون پر بات کر لی تو کیا ہوا؟کوئی غلط بات نہیں کی، جب کہ نکاح کی خبروں پر شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کوئی نکاح نہیں کیا اور نہ ہی متعہ کیا ہے۔ مجھے تو متعہ کا مطلب ہی نہیں پتہ یہ ہوتا کیا ہے؟ شیخ رشید نے کہا کہ جو کر رہے ہیں کرتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔
شیخ رشید کی پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگومیں حریم شاہ سے فون کال پہ بات چیت کی تصدیق۔اگر فون پر بات کر لی تو کیا ہوا؟کوئی غلط بات نہیں کی،
— Arshad Waheed Ch (@arshad_Geo) January 6, 2020
میں نے کوئی نکاح نہیں کیا اور نہ ہی متعہ کیا ہے۔
مجھے تو متعہ کا مطلب ہی نہیں پتہ یہ ہوتا کیا ہے؟
جو کر رہے ہیں کرتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا
واضح رہے کہ صندل خٹ اور شیخ رشید کی ویڈیو کال لیک ہوئی تھی جس کے بعد حریم شاہ نے شیخ رشید اور اپنی دوست کے نکاح ہونے کا بھی دعوی کیا تھا،حریم شاہ نے کہا کہ دونوں کے تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔
شیخ رشید نے میری دوست کو ہرٹ کیا۔میری دوست نے غصے میں آکر وہ ویڈیو وائرل کی کیونکہ اس کا اور شیخ رشید کا کوئی پرسنل معاملہ چل رہا تھا،ان کے کسی بات پر اختلافات چل رہے تھے۔تاہم اب حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ویڈیو میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کیا ہے۔
حریم شاہ نے کہا کہ اگر شیخ ر شید نے میر دوست سے نکاح کیا ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہیں،میں نے تو ان سے نہیں کہا تھا کہ آپ کسی کو پسند کریں اور اس سے نکاح کریں۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ لڑکی بھی مجھے کہہ رہی ہے کہ میری شیخ رشید سے تمہاری وجہ سے دوستی ہوئی۔حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے خود بتایا کہ میں نے نکاح متعہ کیا ہے اس بات کی میں گواہ ہوں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ نے کہا تھا کہ کہ شیخ رشید کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ ہماری فیملی کی طرح ہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ عمران خان کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔اس کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان میرے لیڈر ہیں۔اور ہم لوگ تحریک انصاف کے کارکنان ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2sQW9hg
0 تبصرے