کرپشن کے بڑے الزامات؛ سابق چیف جسٹس کو گرفتار کرنے کے احکامات نے تہلکہ مچا دیا

بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا
عدالت نے ملک سے فرار سابق چیف جسٹس کی گرفتاری کے احکامات دے دیے۔

بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا پر بدعنوانی کے الزامات عائد ہیں جس پر عدالت نے ان کی گرفتاری کے احکامات دیے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تقریباً 5 ملین ڈالر کی رقم چوری کرنے کے الزام پر عدالت نے سابق چیف جسٹس اور دیگر 10 افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور یہ تمام افراد مفرور ہیں۔

بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے 2017 میں سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کی سربراہی میں حکومت مخالف ایک تاریخی فیصلہ دیا تھا جس کے بعدسریندر کمار ملک سے یہ کہہ کر فرار ہو گئے کہ ان پر استعفے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/36uWdlg
کرپشن کے بڑے الزامات؛ سابق چیف جسٹس کو گرفتار کرنے کے احکامات نے تہلکہ مچا دیا https://ift.tt/2Fn2l31

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے