
ہفتے کے روز مبشر لقمان کے یوٹیوب چینل پر رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان سمیت متعدد وزرا اور سرکاری افسران کی غیر اخلاقی ویڈیوز موجود ہیں۔ ثاقب کھرل کے مطابق انہوں نے فواد چوہدری سے متعلق ویڈیو اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فواد چوہدری نے اس پر سخت رد عمل دیا تھا، اتوار کے روز پی ٹی آئی رہنما محسن لغاری کے صاحبزادے کی شادی میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مبشر لقمان کو تھپڑ بھی لگادیے تھے۔
پیر کے روز اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری سے معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ’ یہ ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا اور میں اس بات پر بہت زیادہ یقین رکھتا ہوں کہ صحافتی گفتگو کے دوران خاندان اور ذاتی زندگی زیر بحث نہیں آنی چاہیے، میں تہہ دل سے فواد چوہدری صاحب اور دوسروں سے معافی مانگتا ہوں۔‘
It was a misunderstanding and I strongly believe families and personal lives should not have been subject of journalistic discussions, my sincere apologies to Fawad ch n others.
— Rai Saqib KharaL (@iRaiSaqib) January 6, 2020
from پاکستان
https://ift.tt/37Eab4t
0 تبصرے