بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

خطے کی اچانک بگڑتی صورت حال یا کوئی اور معاملہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کا شیڈول اچانک تبدیل

سینیٹ اور قومی اسمبلی
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاسوں کا شیڈول تبدیل ہوگیا اب ایوان زیریں کا اجلاس پیر کی شام چار بجے اور ایوان بالا کا اجلاس چھ جنوری کو سہ پہر تین بجے ہوگا۔

نئے اعلامیے کے مطابق اب سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس پیر کو ہوں گے۔ پریس ریلیز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس جو ہفتہ چار جنوری سہ پہر 3 بجے تک کے لئے ملتوی کیا گیا تھا اب ہفتے کی بجائے بروز پیر چھ جنوری سہ پہر تین بجے ہوگا۔

سینیٹ کی طرح قومی اسمبلی کے مورخہ چار جنوری کو دن گیارہ بجے ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، اب قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے ہو گا۔ اسپیکر نے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی قومی اسمبلی کے طریق کار کے قاعدہ 49 کے سب رول دو کے تحت تفویض اختیارات کے تحت کیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے چار زیر حراست اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے ہیں۔ جن اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے ہیں ان میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور سید خورشید احمد شاہ شامل ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2QmzRwD

Post a Comment

0 Comments