بغداد میں امریکی راکٹ حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا، ایرانی جنرل کی امریکی حملے میں شہادت پر ایرانی صدرحسن روحانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا جنرل سلیمانی کی شہادت نے ایرانی عزم کو مزید مضبوط کیا ، ایران اور خطے کے آزادی پسند ممالک جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:امریکہ کا دہشت گردانہ حملہ، ایران کی ایلیٹ القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی شہید
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا انتقام لینے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ عراق کے وزیراعظم نے ملکی وقار پر حملہ قرار دیا۔
دوسری جانب ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ امریکی حملے سے کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا جبکہ سابق نائب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا ٹرمپ نے جلتے بارود میں آگ لگا دی ہے۔
چین نے ایران اورامریکا سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے اور روس اورفرانس کا بھی کہنا ہے کہ امریکی حملے سے خطے میں کشیدگی بڑھےگی۔
The flag of General Soleimani in defense of the country's territorial integrity and the fight against terrorism and extremism in the region will be raised, and the path of resistance to US excesses will continue. The great nation of Iran will take revenge for this heinous crime.
— Hassan Rouhani (@HassanRouhani) January 3, 2020
یاد رہے بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت نو افراد شہید ہوگئے تھے ان کے قافلے کومیزائل سےنشانہ بنایا، پینٹاگون کا کہنا تھا کارروائی صدرٹرمپ کے حکم پرکی گئی۔
جنرل قاسم سلیمانی کونشانہ بنانے کے بعد امریکی صدرنےامریکی پرچم کی تصویرٹوئٹرپرشئیرکی، جس کے جواب میں ایران کے سوشل میڈیا صارفین نے ایرانی پرچم کی تصاویر پوسٹ کردیں۔
دوسری جانب امریکی کارروائی پر ایران نے سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے حملے کوعالمی دہشت گردی قراردیا، ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے امریکا کو نتائج کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی، امریکی اقدام خطرناک، احمقانہ اور کشیدگی کو بڑھانے والا ہے۔
خیال رہے جنرل قاسم سلیمانی قدس فورس کےسربراہ تھےجوصرف رہبرِ اعلی آیت اللہ خامنہ ای کوجوابدہ ہے اور اس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو ایران میں ہیرو تصور کیا جاتا تھا۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2sKTTbb
جنرل سلیمانی کی شہادت پر ایرانی صدرحسن روحانی نے ایسا کیا ردعمل دیا کہ امریکا میں کھلبلی مچ گئی؟ تفصیل اس خبر میں https://ift.tt/2QKKfNE
0 Comments