آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے روابط کا سلسلہ شروع کردیاہے۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے تو حمایت کردی ہے تاہم حکومت نے پیپلز پارٹی کو راضی کرنے کیلئے اس سے وقت مانگ لیا ہے۔
آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پرحکومت نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سے ملاقات کاوقت مانگ لیا۔پیپلزپارٹی نے حکومتی وفدسے ملاقات کیلئے حامی بھرلی ہے اورحکومتی وفداور پیپلز پارٹی کے درمیان جلدملاقات متوقع ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی توسیع کیخلاف دائر کئے گئے ایک کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے ان کی تقرری کی مشروط اجازت دی تھی اور حکومت کو پابند کیاتھا کہ وہ آئندہ چھ ماہ میں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق باقاعدہ قانون سازی کرے اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کرے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2svULRb
0 Comments