بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں سے تباہ کاریاں جاری، لینڈ سلائیڈنگ 21 جانیں نگل گئی

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے نواحی قصبہ میں جاری بارشوں نے تباہی مچا دی ہے
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے نواحی قصبہ میں جاری بارشوں نے تباہی مچا دی، لینڈ سلائیڈنگ اکیس(21) زندگیاں نگل گئی۔

انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں سے تباہ کاریاں جاری ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 21افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تباہ کاریوں کے نتیجے میں متعدد افراد بے گھر ہو گئے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انڈونیشیا کے ایک گاؤں سرناریسمی میں چوبیس گھنٹے سے جاری مسلسل بارشوں کے بعد پہاڑی تودہ مقامی آبادی پر گر گیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ٹنوں من وزنی مٹی کا تودہ گرنے سے گاؤں کے تیس گھر ملبے تلے دب گئے، ملبے سے اکیس افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو چیف کے مطابق پانچ سو زائد ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

گاؤں کے 34رہائشی اب تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے جب کہ متاثرہ گاؤں سے 60 افراد کو ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2QC6RjG
انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں سے تباہ کاریاں جاری، لینڈ سلائیڈنگ 21 جانیں نگل گئی https://ift.tt/2Fa2zdZ

Post a Comment

0 Comments