اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں شامل تمام ملزموں کو نوٹسز جاری کردیئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد کی سائبر کرائم کورٹ میں جج ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ویڈیو اسکینڈل کیس میں شامل تمام 8ملزموں کو نوٹسز جاری کردیئے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے تمام ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی، ملزموں میں ناصر بٹ، ناصر جنجوعہ، میاں طارق، مہر جیلانی، خرم شہزاد اور دیگر شامل ہیں، عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست واپس کردی۔۔۔ سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی، درخواست گزار فرخ نواز بھٹی نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2udOXfD
0 Comments