بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش، بل منظرِ عام پر آتے ہی سیاسی میدان میں نئی بحث چھڑ گئی

وفاقی وزیر پرویزخٹک
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ ترمیمی بل2020 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، جس کے بعد بل قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھجوادیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، آرمی ایکٹ ترمیمی بل2020 ، پاکستان ایئرفورس ایکٹ ترمیمی بل 2020 اور پاکستان بحریہ ایکٹ ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

قومی اسمبلی میں تینوں بل وفاقی وزیر پرویزخٹک نے پیش کئے، جس کے بعد قومی اسمبلی نے تینوں بل قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھجوادیئے۔

اس سے قبل پرویز خٹک کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں آرمی ایکٹ بل کے معاملے پرحکومت ،اپوزیشن میں مذاکرات کامیاب ہوئے اور فیصلہ کیا گیا کہ آرمی سروسز ایکٹس ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوں گے اور تینوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے۔

یاد رہے وفاقی کابینہ کی جانب سےمنظورکردہ ایکٹ میں ترمیم کے مسودے کے مطابق حکومت نے آرٹیکل 243 میں ترمیم کے ساتھ آرمی ایکٹ 1952 میں ایک نیا باب شامل کیا ہے،نئے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت کریں گے، وزیراعظم کی سفارش پر آرمی چیف کوزیادہ سےزیادہ 3 سال کی توسیع دی جاسکے گی۔

مسودے میں کہا گہا وزیراعظم اس سے کم مدت کی سفارش بھی کرسکتے ہیں آرمی چیف کی تعیناتی،دوبارہ تعیناتی اور توسیع کو کسی عدالت میں کسی صورت چیلنج نہیں کیا جاسکے گا،آرمی چیف پر جنرل کی مقرر کردہ ریٹائرمنٹ کی عمر کا اطلاق نہیں ہوگا، مدت تعیناتی کے دوران ریٹائرمنٹ کی عمر آنے پر بھی آرمی چیف رہیں گے۔

مسودے کے مطابق آرمی ایکٹ کے ساتھ نیول ایکٹ اور ایئرفورس ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی، نیوی یا فضائیہ کے سربراہوں میں سے کسی کو بھی تعینات کیا جاسکتا ہے، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی مدت تعیناتی تین سال ہوگی، ٹرمزاینڈ کنڈیشنز وزیراعظم کی سفارش پرصدر طے کریں گے، سینئرجنرل کو بھی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنایا جا سکتا ہے۔

مسودے میں کہا گیا نئےایکٹ میں چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیاربھی دیاگیا،وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت تین سال تک توسیع دے سکتے ہیں،چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی، دوبارہ تعیناتی اور توسیع بھی کسی عدالت میں چیلنج نہیں کی جا سکے گی، تمام سروسزچیفس کی مدت میں توسیع اوردوبارہ تقرری کی جا سکے گی، چاروں سروسزچیفس کی مدت کیلئےعمرکی حد 64 سال ہوگی۔



from پاکستان
https://ift.tt/2ZNLfok

Post a Comment

0 Comments