بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پی ٹی آئی خکومت نے کیا بڑا اقدام,خواجہ سراوں میں پھیل گئی خوشی کی لہر

خواجہ سراوں کے لئے خکومت کا اقدام
پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور احسن قدم اٹھایا اور صحت انصاف کارڈ پروگرام میں خواجہ سراؤں کو بھی شامل کر لیا۔

خواجہ سراؤں کی صحت سے متعلق پی ٹی آئی حکومت کا بڑا اقدم سامنے آ گیا، صحت انصاف کارڈ پروگرام میں خواجہ سرا بھی شامل کر لیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان آج خواجہ سراؤں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے، اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، دیگر شہروں میں بھی خواجہ سراؤں کو صحت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں حکومت خیبر پختون خوا کی طرف سے بھی صحت سہولت پروگرام کے تحت 25 لاکھ غریب خاندانوں کے ساتھ ساتھ خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے بھی صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا آغاز کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ہمارے معاشرے میں خواجہ سراؤں کو بھی صحت کے حصول کے لیے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم محکمۂ صحت کی جانب سے انصاف صحت کارڈ کے اجرا کے بعد ان کی یہ محرومی ختم ہو جائے گی۔ صحت کارڈ کے اجرا کے بعد خواجہ سرا کمیونٹی بھی علاج کی مفت سہولت سے مستفید ہو سکے گی۔

صحت انصاف کارڈ کی جو سہولیات دیگر شہریوں کو میسر ہوں گی وہی تمام سہولیات خواجہ سرا کمیونٹی کو بھی فراہم کی جائیں گی۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/2MHswpr

Post a Comment

0 Comments