حادثہ میری لینڈ کے شہرنیو کیرولٹن میں پیش آیا جہاں طیارے نے قریبی ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔
چھوٹا طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ چھوٹا مسافر طیارہ جس گھر پر گرا اس میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والا عملہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں صرف پائلٹ ہلاک ہوا ہے۔ حادثہ مقامی وقت شام 3 بجے پیش آیا جس کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکہ کی مختلف ریاستوں میں تین چھوٹے طیارے گرنے سے پانچ فراد ہلاک ہوگئے تھے۔ طیارے لوزیانا، نیویارک اور شمالی کرولائنا میں گرے کے تینوں حادثات میں کم سے کم 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی ریاست لوزیانا میں چھوٹا طیارہ گرنے سے مقامی فٹبال ٹیم کے پانچ کھلاڑی ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون رپورٹر بھی شامل تھیں۔
طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر گرا جس سے ایک گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔ حادثے سے تین راہگیر بھی زخمی ہوئے جن کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2SC3r2X
رہاشی علاقے میں طیارہ گرکر تباہ ہو گیا، گھر پوری طرح تباہ ہو گیا https://ift.tt/2rIu5fw
0 Comments