بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

حکومت کا بڑا اعلان، آئندہ برس بس اور ٹرین کا سفر مفت، عوام خوشی سے جھوم اُٹھے

حکومت کا بڑا اعلان
کسمبرگ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے عوام کی سہولت کےلیے آئندہ برس سے ٹرین اور بسوں کا مفت کردیا۔

مطابق یورپ کے چھوٹا سے ملک لکسمبرگ ٹریفک کے حوالے سے دنیا بھر کےلیے مثال قائم کرنا چاہتا ہے جس کےلیے اس ملک کے حکام نے 1 جنوری 2020 سے اس ملک کے چند حصوں میں بس اور ٹرین کا سفر مکمل طور پر مفت کر دیا جائے گا۔

لکسمبرگ حکومت کی جانب سے نئے سال کے پہلے 61 دنوں میں ہی ٹرانسپورٹ کو مفت کردیا جائے گا جس کے بعد یہ یکم مارچ 2020ء تک دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا، جہاں سفر کی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔

حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ٹرین میں صرف فرسٹ کلاس کے مسافروں کو ٹکٹیں خریدنا ہوں گی۔

اسی طرح ٹکٹوں کر فروخت کرنے والے تمام مشینیں بند کر دی جائیں گی اور ٹکٹیں چیک کرنے والے عملے کو نئے فرائض سونپے جائیں گے۔

لکسمبرگ کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف لکسمبرگ کی عالمی شہرت میں اضافہ ہوگا بلکہ سیاح بھی اس ملک کا رخ کریں گے۔

لکسمبرگ کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ بس اور ٹرین میں سفر مفت ہونے کی وجہ سے تمام گاڑیوں والے تو ٹرینوں اور بسوں پر سفر شروع نہیں کریں گے لیکن اس کے باوجود یہ ان کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے کہ لوگوں کو گاڑیاں چھوڑنے پر مجبور کیا جائے اور مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے۔

 لکسمبرگ میں2025 تک کاروں اور سائیکلوں کے لیے پارکنگ کے مقامات بھی دوگنے کر دیے جائیں گے، لکسمبرگ میں روزانہ دو لاکھ پچاس ہزار خالی سیٹوں کے ساتھ گاڑیاں چلائی جاتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے ملازمین ایک کار میں تنہا سفر کرتے ہیں اور حکومت ایسے اکسٹھ فیصد تنہا سفر کرنے والے افراد کی تعداد سن دو ہزار پچیس تک کم کر کے چھیالیس فیصد تک لانا چاہتی ہے۔

اسی طرح سائیکلوں کے لیے گیارہ سو کلومیٹر تک مزید نئے راستے بنائے جائیں گے تاکہ لوگ سائیکلوں پر سفر کریں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/37jP2fL
حکومت کا بڑا اعلان، آئندہ برس بس اور ٹرین کا سفر مفت، عوام خوشی سے جھوم اُٹھے https://ift.tt/2ZHWpv6

Post a Comment

0 Comments