ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کشمیر پر او آئی سی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی ہے، اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، ترکی، انڈونیشیا ودیگر ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق او آئی سی کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں ہو گا، اوآئی سی اجلاس کا سرفہرست ایجنڈا مقبوضہ وادی کی صورتحال، بھارت میں شہریت کے متنازعہ بل کے بعد کی صورتحال ہو گی۔ اسلامی سربراہی کانفرنس کا وزرائے خارجہ اجلاس ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سمٹ کے بعد خصوصی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے حالیہ کامیاب کوالالمپور سمٹ کے بعد او آئی سی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی وزیر خارجہ پرنسل فیصل بن فرحان السعود نے حالیہ دورے میں وزیراعظم کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق او آئی سی کے کم فعال کردار پر ملائشیا، ترکی، انڈونیشیا، قطر، ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کو تحفظات ہیں، تحفظات کے باعث ملائیشیا میں ہونے والی سمٹ کو متبادل پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Qx5LW2
0 Comments