میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائےگا،اجلاس میں نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بات چیت ہوگی،کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
میڈیا کے مطابق نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ سٹیٹ بینک کی سالانہ پبلی کیشن جاری کرنے کی منظوری دے گی،اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحت کے نظام کو تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعت و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم نے ملک کےشعبہ صحت کو تبدیل کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرے جبکہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو اپنا مقصد نہیں بھولنا چاہیے، کسی شعبے سے وابستہ ہر فرد کا مقصد دکھی انسانیت کی مدد ہونا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف ملک کے اندر ہیلتھ ریفارمز کے لیے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایجنڈا آگے لے کر چل رہی ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے دکھی انسانیت کی شوکت خانم ہسپتال بنایا جو غریب اور مستحق مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے اور اب وزیراعظم نے ملک کے شعبہ صحت کو تبدیل کرنے کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے ریلیف پروگرام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Qtq4Un
0 Comments