سی ٹی ڈی نے بتایا کہ عاصم اکبر، عبداللہ عمیر، احمد ، یوسف اور محمدیعقوب دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے افغانستان میں القاعدہ کی قیادت کو فنڈز بھجواتے ، میڈیا سیل چلا رہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کئی ماہ سے دہشت گردوں کے متعلق معلومات جمع کر رہے تھے ۔گرفتار دہشت گردوں میں عاصم اکبر، عبداللہ عمیر، احمد عرف قاسم، محمد یوسف اور محمد یعقوب شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، خود کش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔ دہشت گرد القاعدہ کا میڈیا سیل چلا رہے تھے ، افغانستان میں القاعدہ کی مرکزی قیادت کو فنڈز بھی بھجواتے رہے ۔حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حال ہی میں کراچی سے گوجرانوالہ میں نیٹ ورک منتقل کیا تھا، دہشت گرد گوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں عاصم اکبر عرف جعفر میڈیا امور کا ماہر ہے جو میڈیا سیل اور پرنٹنگ پریس چلا رہا تھا۔ حساس اداروں نے گوجرانوالہ میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، خود کش جیکٹ، اسلحہ برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گردوں سے لیپ ٹاپ، پرنٹنگ مشین سمیت دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق حساس ادارے کئی ماہ سے ان دہشت گردوں سے متعلق معلومات جمع کر رہے تھے، یہ دہشت گرد القاعدہ کا میڈیا سیل چلا رہے تھے، اور افغانستان میں القاعدہ کی مرکزی قیادت کو فنڈز بھجوایا کرتے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کراچی سے گوجرانوالہ میں اپنا نیٹ ورک منتقل کیا تھا، جہاں وہ دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں میں عاصم اکبر، عبداللہ عمیر، احمد عرف قاسم، محمد یوسف اور محمد یعقوب شامل ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2QtGbkS
0 Comments